السلام علیکم!
میں، بطور جنرل سیکریٹری، آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں اور اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی تجاویز اور آراء ضرور شیئر کریں۔ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہوئے ایک تفصیلی مسودہ اور تجاویز تیار کی ہیں، لیکن یہ ہماری مشترکہ جدوجہد ہے اور آپ سب کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنی سوچ اور تجربات کی روشنی میں مزید بہتر تجاویز پیش کریں تاکہ ہم ایک جامع اور مضبوط موقف کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
ہمارے پاس اس وقت دو اہم فورمز ہیں جہاں ہمیں اپنی بات رکھنی ہے:
ہمیں اپنی تجاویز حکومت کے سامنے پیش کرنی ہیں اور ان پر زور دینا ہے کہ ہمارے ہاسٹلز کو یا تو مکمل طور پر رہائشی درجے میں رکھا جائے یا پھر ان کا درجہ سیمی کمرشل مقرر کیا جائے۔
اگر حکومت ہماری تجاویز کو تسلیم نہیں کرتی اور کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے سے انکار کرتی ہے، تو ہمیں اگلے مرحلے کی طرف بڑھنا ہوگا۔
ہمارا دوسرا فورم ہائی کورٹ ہوگا، جہاں ہم انہی گراؤنڈز اور دلائل کی بنیاد پر اپنی درخواست پیش کریں گے، جو ہم نے پنجاب حکومت کو دی ہوں گی۔
عدالتی پلیٹ فارم پر ہم پوری کوشش کریں گے کہ ہمیں انصاف ملے اور ہمارے مسائل کا حل نکالا جائے۔
یہ مسئلہ کسی ایک فرد یا چند افراد کا نہیں، بلکہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس کا حل صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم متحد ہو کر ایک مؤثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں۔
اکیلا انسان کچھ نہیں کر سکتا، لیکن جب ہم سب مل کر اپنی توانائیاں ایک سمت میں لگائیں گے، تبھی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس اہم مسئلے پر اپنی مکمل توجہ دیں اور اپنی تجاویز جلد از جلد ہم تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنی کوششوں کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنا سکیں۔
آپ سب کی تعاون اور اتحاد کے لیے پیشگی شکریہ!
والسلام،
ساجد نیازی
جنرل سیکریٹری
02 Comments
Kevin Martin
Cursus massa at urnaaculis estie. Sed aliquamellus vitae ultrs condmentum lightly believable. If you are going to use a of you need to be sure there isn't anything embarrassing.
Sarah Albert
Cursus massa at urnaaculis estie. Sed aliquamellus vitae ultrs condmentum lightly believable. If you are going to use a of you need to be sure there isn't anything embarrassing.